کینیا کے عرفان کریم اپنے کرکٹر والد کا نام روشن کرنے میں مصروف

ہفتہ 11 جولائی 2015 12:27

کینیا کے عرفان کریم اپنے کرکٹر والد کا نام روشن کرنے میں مصروف

ایڈنبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں ناقابل شکست 74 رنز بنا کر گزشتہ روزکینیا کو کینیڈا کیخلاف فتح دلانے والے بائیس سالہ بیٹسمین عرفان کریم اپنے والد آصف کریم کا نام روشن کر رہے ہیں جنہوں نے کینیا کی جانب سے تین ورلڈ کپ ایونٹس میں شرکت سمیت 34 ون ڈے میچز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

عرفان نو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں سمیت 396 رنز بنا چکے ہیں مگر ان کے والد کہیں زیادہ مشہور رہے جنہوں نے ورلڈ کپ 1999ء میں کینیا کی کپتانی بھی کی مگر ایک کرکٹ ویب سائٹ پر ون ڈے کرکٹرز کی رشتے داریوں کی فہرست سے دونوں کا نام غائب ہے ۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 12:27:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :