ربادا کی ریکارڈ ساز باؤلنگ ، جنوبی افریقہ پہلے ون ڈے میں فتح یاب ، بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی ،۔ڈیو پلیسی 63 اور روسو 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ربادا کو شاندار ہیٹرک پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:07

ربادا کی ریکارڈ ساز باؤلنگ ، جنوبی افریقہ پہلے ون ڈے میں فتح یاب ، بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی ،۔ڈیو پلیسی 63 اور روسو 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ربادا کو شاندار ہیٹرک پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقہ نے پہلا میچ کھیلنے والے کگیسو ربادا کی ریکارڈ ساز باوٴلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔میرپور میں کھیلے گئے میچ میں گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

بنگلہ دیش کا اسکور 17 رنز تک پہنچا ہی تھا کہ ربادا نے لگاتار تین گیندوں پر تمیم اقبال، لٹن داس اور محموداللہ کو آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا، یہ تینوں کھلاڑی پنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔بنگلہ دیشی ٹیم اس ابتدائی نقصان کے بعد سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے پوری ٹیم 160 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن 48، ناصر حسین 31، مشفیق الرحیم 24 اور سومیا سرکار 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا چھ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باوٴلر رہے جبکہ کرس مورس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ربادا نے 16 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جو ڈیبیو پر کسی بھی باوٴلر کی سب سے بہترین باوٴلنگ کا عالمی ریکارڈ ہے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کو جلد ہی کپتان ہاشم آملاکی وکٹ کا صدمہ جھیلنا پڑا جبکہ کوئنٹن ڈی کوک کی اننگ بھی 35 رنز تک محدود رہی۔لیکن اس کے بعد فف ڈیو پلیسی اور رلی روسو نے انگ کو سنبھالا دیا اور مزید کسی نقصان کے بغیر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔ڈیو پلیسی 63 اور روسو 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کیلئے 99 رنز کی شراکت قائم کی۔ربادا کو شاندار باوٴلنگ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو اسی گراوٴنڈ پر کھیلا جائے گا۔ `

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 22:07:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :