آئی پی ایل کرپشن سکینڈل، سری سانتھ سمیت تین کھلاڑی الزامات سے بری

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 جولائی 2015 21:13

آئی پی ایل کرپشن سکینڈل، سری سانتھ سمیت تین کھلاڑی الزامات سے بری

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی۔2015ء) آئی پی ایل کرپشن سکینڈل بھارتی عدالت نے راجھستان رائلز کے کرکٹرز سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چون کو بری کر دیا۔دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے آئی پی ایل کرپشن سکینڈل میں کرکٹرز سری سانتھ، انکیت چون اور اجیت چنڈیلا کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تینوں کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت نہیں ملے۔

(جاری ہے)

مئی دو ہزار تیرہ میں دہلی پولیس نے آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے کھلاڑیوں شانتھا کمارن، سری سانتھ ، انکیت چون اور اجیت چنڈیلا کو سات بکیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔تینوں کھلاڑیوں پر سپاٹ فکسنگ اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا تاہم دہلی پولیس عدالت میں ان الزامات کے ثبوت پیش نہ کر سکی۔ رہائی پانے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے سے بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوبارہ انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 21:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :