سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

جمعہ 31 جولائی 2015 22:24

سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جولائی ۔2015ء ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دوہ کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جے سوریا نے ملاقات میں آرمی پبلک سکول حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین سے اظہار یکجہتی کیا ۔ 46 سالہ جے سوریا نے آرمی پبلک سکول وارسک روڈ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے سکول کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ جے سوریا نے شہید بچوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازی بچوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ۔ اس موقع پر سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 22:24:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :