سری لنکن کرکٹر جے سوریا کا کو ر ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ ،کو ر کمانڈر سے ملا قات

آ رمی پبلک سکول حملے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار، غمزدہ والدین سے اظہار تعزیت کیا

جمعہ 31 جولائی 2015 22:59

سری لنکن کرکٹر جے سوریا کا کو ر ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ ،کو ر کمانڈر سے ملا قات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سر ی لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مسٹر سنتھ جے سوریا نے جمعہ کو کو ر ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا اور کو ر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الر حمان سے ملا قات کی۔

(جاری ہے)

جے سوریا نے دوران ملاقات کور کمانڈر سے آ رمی پبلک سکول حملے پر اپنے دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا اور غمزدہ والدین سے اظہار یک جہتی اور تعزیت کی۔ بعد ازاں کرکٹر نے آ رمی پبلک سکول وارسک روڈ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سکول کے طلباء سے ملاقات کی۔ جے سوریا نے شہیدبچوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازی بچوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 22:59:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :