راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے

بدھ 5 اگست 2015 17:40

راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے

لاہور ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ایمپائرز مینجر اور سپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے راشد بٹ تیسری مرتبہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے۔ جس کی معیاد 2015ء سے 2018ء تک ہے۔

(جاری ہے)

وہ پہلی مرتبہ 2008ء میں ممبر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی ایمپائرنگ کمیٹی کے بھی ممبر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخاب پر چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے وسیع تجربے کی بنیاد پر مجھے تیسری مرتبہ ممبر منتخب کیا ہے۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 17:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :