ڈی جی امان اﷲ میموریل نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پی آئی اے کے برکت اﷲ نے جیت لی

جمعہ 7 اگست 2015 20:18

ڈی جی امان اﷲ میموریل نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پی آئی اے کے برکت اﷲ نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) ڈی آئی جی امان اﷲ میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ‘پی آئی اے کے برکت اﷲ ‘سوئی گیس کے شعیب خان اور عاقب عمر نے ٹائٹل اپنے نام کر لئے گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹینس کورٹس پر منعقد ہوا اس موقع پرخیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ ‘مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘ڈاکٹر فرحت عباس ‘شاہی باغ ٹینس کمپلیکس کے سیکرٹری محمد سمیع خان ‘کوچ رومان گل‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذوالفقار بٹ اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر18 کے فائنل میچ میں پی آئی اے کے برکت اﷲ نے سوئی گیس کے ثاقب عمر کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی ‘انڈر16 کے فائنل میں بھی پی آئی اے ہی کے برکت اﷲ نے سوئی گیس کے یوسف خان کو چھ دو اور چھ چار سے ہرایا جبکہ انڈر12 کیٹیگری کے فائنل میں سوئی گیس کے عاقب عمر نے خیبر پختونخوا کے کاشان عمر کو چھ چاراور چھ چار سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کھیل کے فروغ و ترقی میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اﷲ خان اور سیکرٹری جنرل خالد رحمانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سرپرستی میں ملک بھر میں ٹینس کو بھرپور فروغ ملے گا

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 20:18:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :