نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹریور بارپر انتقال کر گئے

پیر 10 اگست 2015 20:13

نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹریور بارپر انتقال کر گئے

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تریور باربر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد ٹیسٹ 1956 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا مگر وہ اس میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینٹرل ڈسٹرکٹس اور ویلنگٹن کی جانب سے 49 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے ایک سنچری اور چودہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2002 رنز سکور کئے۔ `

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 20:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :