پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلے میں ہاکی اور کرکٹ کے مقابلے کل ہونگے

بدھ 12 اگست 2015 12:11

پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلے میں ہاکی اور کرکٹ کے مقابلے کل ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ جشن آزادی کے سلسلے میں ہاکی اور کرکٹ کے میچز جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آغا امجداللہ نے بتایا کہ ہاکی کا میچ نصیربندہ سٹیڈیم، اورکرکٹ کا میچ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ کھیلا جائے گا جبکہ جمعہ کو کبڈی کا میچ جناح سٹیڈیم میں ہونگے، آغا امجد نے بتایا کہ مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ہر سال جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کرواتا ہے۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 12:11:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :