روسی ٹینس سٹار ماریا شراپواآمدنی کے لحاظ سے امیر ترین خاتون اتھلیٹ قرار
جمعرات 13 اگست 2015 19:23
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) امریکی جریدے فوربز نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کوآمدنی کے لحاظ سے امیر ترین خاتون اتھلیٹ قرار دیا ہے۔ یہ مسلسل11واں برس ہے کہ جب شراپوا یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس فہرست کی پہلی دس پوزیشنز میں سے7پر ٹینس کی کھلاڑیاں فائز ہیں جن میں 28سالہ شراپوا پہلے نمبر پر ہیں۔
فوربز نے یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کے حساب سے تیار کئے ہیں۔ ان کے مطابق ماریہ شراپوا گزشتہ برس کے دوران2کروڑ97لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہیں۔ ان میں67لاکھ روپے انہیں فرینچ اوپن کا ٹائٹل جیت کے حاصل ہوئے تھے۔اس فہرست میں کھیل کے علاوہ اشتہارات، کاروباری منافع اور دیگر مد میں وصول ہونے والی آمدن بھی شامل ہے۔ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمزدو کروڑ46لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ موٹر ریسنگ ڈرائیور ڈینیکا پیٹرک فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں ٹینس کے علاوہ کسی اور کھیل سے تعلق رکھنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر، باغ گلزارفٹبال کلب نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف