پی ایس ایل کی فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع ، سات مئی کو پشاور میں پرورگرام ہوگا

منگل 5 مئی 2026 20:15

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع ، سات مئی کو پشاور میں پرورگرام ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر 7 مئی 2026 کو پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تقریب میں کنسرٹ، خصوصی پرفارمنسز، آتش بازی ، فاتح پی ایس ایل پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

شرکا کو پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں سے ملنے اور تصاویر بنانے کا خصوصی موقع فراہم کیا جائے گا۔

قومی نغمے، جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیاں اور شاندار لائٹ شو بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔شرکا کیلئے فوڈ اسٹالز اور فیملی انٹرٹینمنٹ زون بھی دستیاب ہوگا جبکہ خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر ہوں گے۔اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے، تاہم شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/05/2026 - 20:15:52