شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاکستانی مندوب سے ملاقات

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کرکٹ اور فلاحی شعبے میں شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 جون 2026 12:00

شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاکستانی مندوب سے ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2026ء ) سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

49 سالہ سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی دعوت پر اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر شاہد آفریدی کو اقوامِ متحدہ کے کردار اور سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 
عاصم افتخار احمد نے پاکستان کرکٹ اور فلاحی شعبےمیں شاہد آفریدی کی خدمات کو سراہا، عاصم افتخار نے کھیلوں کو امن، خیرسگالی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا ، شاہد آفریدی نے میزبانی پر پاکستان مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وقت اشاعت : 17/06/2026 - 12:00:35