آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل(بدھ کو) ہوگا

منگل 7 جولائی 2026 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2026ء) آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ کو) لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین بائولرز حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 07/07/2026 - 17:42:16