قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک
لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا
ذیشان مہتاب
منگل 11 اگست 2026
10:43

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کی انگلی کی انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹریننگ سے باہر رہے جبکہ ان کی انجری کا دوبارہ طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
موجودہ صورتحال میں شان مسعود کے پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/08/2026 - 10:43:25
متعلقہ عنوان :
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
میرے خیال میں محمد علی بہت اہم ہوں گے، بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں،محمد عامر
-
سابق کپتان شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک
-
آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان
-
اماراتی فٹبالر نے ایڑی سے کک مار کر باسکٹ بال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
-
ورلڈکپ 2027ء، براہ راست رسائی حاصل کرنیوالی 10 ٹیمیں فائنل، 2 بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہر
-
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی دسویں برسی منائی گئی