ْکامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلہ میں برائونز میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

منگل 11 اگست 2026 17:07

ْکامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلہ میں برائونز میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلہ میں برائونز میڈلز جیت کر پاکستان اور شاہنوں کے شہر کا نام روشن کرنے والی قومی کھلاڑی فاطمہ زہرا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیاستقبال کیا اور دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے قومی ہیرو کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ فاطمہ زہرا سرگودھا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا باعث فخر ہیں۔

(جاری ہے)

جنہوں نے عالمی سطح پر برانز میڈل جیت کر ثابت کیا ہے کہ اگر نوجوانوں کو مواقع، حوصلہ افزائی اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔خر میں قومی ہیرو فاطمہ زہرا کو 50 ہزار روپے نقد انعام، یادگار ٹرافی اور کپڑوں جوڑا دیا گیا۔

جس پر قومی ہیرو باکسر فاطمہ زہرا نے کہا کہ سرگودھا میں انہیں آج جس عزت، محبت اور پروٹوکول کے ساتھ پذیرائی ملی، اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملی۔ جس انداز میں میری حوصلہ افزائی کی گئی یہ میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔جس سے مجھے جو حوصلہ ملا انشااللہ میں مستقبل میں پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔
وقت اشاعت : 11/08/2026 - 17:07:47