انگلینڈ وہ غلطیاں نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھیں : شعیب اختر
انگلینڈ کی کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹرز کے لیے سنبھلنا بہت مشکل ہوگا : سابق سپیڈ سٹار
ذیشان مہتاب
جمعہ 14 اگست 2026
14:56

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اگست 2026ء ) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے اور 51 سالہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ اپنے سیمرز کے حق میں اور پاکستان کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھنے کے لیے پچز تیار کرے گا۔
(جاری ہے)
مقامی پلیٹ فارم سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی جانب سے کی گئی غلطیوں کو ذہن میں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کرے گی جو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ وہ غلطی نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھی جس سے پاکستان کو جیتنے کی پوزیشن میں آنے کا موقع ملا، سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز میں پاکستان کے لیے سنبھلنا بہت مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2026 - 14:56:04
متعلقہ عنوان :
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
انگلینڈ وہ غلطیاں نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھیں : شعیب اختر
-
احسان اللہ فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ دیں : عثمان خان شنواری
-
باولنگ ایکشن تنازع کے دوران سنیل نارائن نے میرا بہت ساتھ دیا : عثمان طارق
-
سپورٹس بورڈ پنجاب میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
-
یوم آزادی پر پی سی بی کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد
-
فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ طلب