رمیز راجا کا مائیکل وان کے بیان پر پاکستانی ٹیم سے بھرپور جواب دینے کا مطالبہ

پاکستان ٹیم کو فائٹ بیک تو کرنی ہوگی تاکہ تنقید نگاروں اور پوری دنیا کو غلط ثابت کر سکیں، سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 اگست 2026 15:18

رمیز راجا کا مائیکل وان کے بیان پر پاکستانی ٹیم سے بھرپور جواب دینے کا مطالبہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اگست 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
رمیز راجا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سخت الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگلینڈ آنے والی اب تک کی سب سے کمزور ترین پاکستانی ٹیم ہے۔

 
رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فائٹ بیک تو کرنی ہوگی تاکہ تنقید نگاروں اور پوری دنیا کو غلط ثابت کر سکیں‘۔
 
واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی۔

(جاری ہے)

 
میزبان ٹیم نے دن کا اختتام 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز کے ساتھ کیا اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ 
انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے کیاتاہم تقریباً چار گھنٹے کی بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا۔ 
اس کے باوجود میزبان بیٹرز نے دستیاب وقت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا۔ 
رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں بھرپور فائٹ کا مظاہرہ کرے۔
وقت اشاعت : 21/08/2026 - 15:18:43