پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی

بدھ 16 ستمبر 2015 20:04

پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی ہے جہاں اسے گروپ اے میں روایتی حریف اور میزبان ہندوستان، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا۔ بھارتی ریاست کیرالا میں ہونے والا ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے تین جنوری تک کھیلا جائے گااور پاکستان افتتاحی روز ہی تری وندرم اسٹیڈیم میں روایتی حریف ہندوستان کا سامنا کرے گا۔

شاہین 25 دسمبرکو گروپ اے میں نیپال کا سامنا کریں گے اور اس کے دو روز بعد اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے نبرد آزما ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایونٹ میں نسبتاً آسان گروپ میں جگہ پانے پرخو دکو خوش قسمت شمار کرسکتی ہے جہاں گروپ بی افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش جیسی مشکل ٹیموں پر مشتمل ہے۔گروپ بی کی یہ چاروں ٹیمیں ساف کپ کے ساتھ 2018 کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی شریک ہیں جہاں یہ ایشیا کی نامور اور بڑی ٹیموں کے خلاف قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

ان میں سے جاپان، آسٹریلیا، قطر اور چین جیسی ٹیموں کے خلاف میچوں میں جنوبی ایشیا کی ان کمزور ٹیموں کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے نتیجے میں بتدریج حاصل ہونے والے تجربے سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 20:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :