دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع، نوید اکرم چیمہ کے کھلاڑیوں کو لیکچر ،باؤلنگ ، فیلڈنگ ، بیٹنگ کے سیشنز ہوئے

جمعرات 17 ستمبر 2015 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے کپتان اظہر علی وکٹ کیپر سرفراز احمد اورمڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق حج پر جانے کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔صبح کے سیشن میں منیجر نوید اکرم چیمہ نے کھلاڑیوں کو لیکچردیا۔ تین بجے سے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز شروع ہوا ۔قومی کرکٹرز کا کنڈیشنگ کیمپ بیس ستمبر تک جاری رہے گا اور تیئس ستمبر کو قومی ٹیم زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 13:20:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :