رواں برس پاکستان میں 2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہوں گے: سکواش فیڈریشن

29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل چیمپیئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے ، 3 سے 10 نومبر تک ہونے والے دوسرے بین الاقوامی سکواش ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:21

رواں برس پاکستان میں 2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہوں گے: سکواش فیڈریشن

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں سکواش سے محبت کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ طویل عرصے بعد یہاں انٹرنیشنل سکواش واپس لوٹ رہی ہے۔ ستمبر کے آخر اور نومبر میں دو بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث پاکستان میں کئی سالوں سے سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی تھی، تاہم گزشتہ سال یہ پابندی ہٹنے کے بعد ایک بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہوا جس کے بعد پاکستان سکواش فیڈریشن نے اس سال دو انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی خوشخبری سنا دی ہے۔

29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل چیمپیئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ 3 سے 10 نومبر تک ہونے والے دوسرے بین الاقوامی سکواش ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔سکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کی آمد سے جہاں نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں نئے کھلاڑی اپنی رینکنگ بھی بہتر بنا سکیں گے۔ `

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 22:21:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :