فیفا نے فیصل صالح حیات کو دو سال کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر تسلیم کرلیا

اتوار 27 ستمبر 2015 20:18

فیفا نے فیصل صالح حیات کو دو سال کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر تسلیم کرلیا

لاہور / زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26ستمبر۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے فیصل صالح حیات کو دو سال کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر تسلیم کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیورخ میں ہوا، جس میں فیصل صالح حیات کو دو سال کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بارے میں پاکستان فٹ بال فاؤنڈیشن کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ فیفا نے فیصل صالح حیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال کے دوران فیڈریشن کے انتخابات کروائیں۔

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 20:18:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :