آئی سی سی نے سری لنکا کے آف سپنر تھارندوکوشال کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دیدی

وہ ’’دوسرا‘‘ نہیں کرا سکیں گے،آئی سی سی کا فیصلہ

منگل 29 ستمبر 2015 20:34

آئی سی سی نے سری لنکا کے آف سپنر تھارندوکوشال کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دیدی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے آف سپنر تھارندوکوشال کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی تاہم وہ ’’دوسرا‘‘ نہیں کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران 22 سالہ سری لنکن سپنر تھارندو کوشال کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔ انہوں نے چنائی، بھارت میں قائم آئی سی سی ایکریڈیٹیڈ سینٹر میں ٹیسٹ دیا جس کے نتیجہ میں ان کی تمام آف بریک ڈلیوریز کو کلیئر قرار دیا گیا تاہم ان کا دوسرا تاحال غیرقانونی ہے۔ آئی سی سی نے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ باؤلنگ کرانے کی اجازت دے دی ہے تاہم وہ دوسرا نہیں پھینک سکیں گے۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 20:34:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :