چھٹی عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ ،پنجاب کاٹیج نے سٹی جمخانہ سینئرز ، 3، لاہور شاہین نے منٹو پارک سینئرز کو ہرادیا

بدھ 30 ستمبر 2015 21:45

چھٹی عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ ،پنجاب کاٹیج نے سٹی جمخانہ سینئرز ، 3، لاہور شاہین نے منٹو پارک سینئرز کو ہرادیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) چھٹی عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹر چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پنجاب کاٹیج نے سٹی جمخانہ سینئرز کو 3وکٹوں جبکہ لاہور شاہین نے منٹو پارک سینئرز کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں سٹی جمخانہ سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔

منظور احمد نے 32، خالد بٹ 20 ، محمد اشرف 15 اور تحسین شاہ نے 43رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے فیصل محمود نے 1/17 اور غلام مرتضیٰ نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج نے 19.2 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ صابر علی نے 37، فیصل محمود 27، غلام مرتضیٰ 16، شفیق لطیف 16 اور محمد عمران نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

سٹی جمخانہ سینئرز کی طرف سے نعیم احمد جونیئر نے 2/12، محمد افضل 1/17، عبدالوحید 1/22، کامران احمد 1/22، نعیم احمد سینئر 1/22 اور محمد تنویر نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں منٹوپارک سینئرز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 129رنز بنائے۔ اورنگزیب خان نے 44، منیر احمد 22 اور جاوید محمد نے 16 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لاہور شاہین کی طرف سے ندیم احمد نے 3/12، اظہر رحیم 1/21، محمد ارشد 1/22، ملک جاوید 1/22 اور ثاقب وحید نے 1/26وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور شاہین نے 14.1 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ محمد ارشد نے 24، گلزار احمد 12 اور عمران عباس نے 62 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ منٹو پارک سینئرز کی طرف سے حاجی آصف نے 1/17، اورنگزیب خان 1/13 اور محمد شجاع نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ صغیر احمد، محمد عمران امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 21:45:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :