پشاور، انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس، ڈان کلب ، ہشتنگر یوتھ اور عمرآباد کلب کی کامیابی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 19:26

پشاور، انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ملک سپورٹس، ڈان کلب ، ہشتنگر یوتھ اور عمرآباد کلب کی کامیابی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب میں ملک سپورٹس جونیئر نے انصاف کلب کو 34 رنز سے شکست دی ، جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں ملک سپورٹس جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے جس میں عامر زیب 93 ، اشفاق44 اور عبداﷲ 24 رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین رہے ۔ ینگ انصاف کلب کی جانب سے نیمل نے تین صلاح الدین اور گوہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں ینگ انصاف کلب کی ٹیم 188 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ ملک سپورٹس کی طرف سے آصف نے چار جہانگیر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ڈان کلب نے پشاور سٹرائیکر کو 55 رنز سے شکست دی ، ڈان کلب نے مقرررہ اوورز میں 171 رنز بنائے جواب میں پشاور سٹرائیکر کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، تیسرے میچ میں ہشتنگر یوتھ نے پشاور بادشاہ کو 8 رنز سے شکست دی ،ہشنتگر یوتھ نے مقرررہ اوورز میں 121 رنز بنائے جس میں عمران 39 ، عرفان31 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے جواب میں پشاور بادشاہ کی ٹیم 113 رنز بناسکی ۔

نعمت شاہ 35 ،شعیب 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔جبکہ چوتھے میچ میں عمر آباد نائٹ رائڈز نے سپورٹس کلب کو 20 رنز سے شکست دی عمرآباد کلب نے 153 رنز بنائے جس کے جواب میں سپورٹس کلب کی ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 19:26:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :