پاکستانی نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ اور شاہد آفریدی کی وکٹوں کی تعداد ایک برابر

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:15

پاکستانی نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ اور شاہد آفریدی کی وکٹوں کی تعداد ایک برابر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) پاکستانی نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ اور شاہد آفریدی کی وکٹوں کی تعداد ایک برابر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ ایک جانب تو یاسر شاہ ایک ہی میچ میں چھ وکٹیں لے اڑے اور دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سال 2015 میں کھیلے گئے تمام بین الاقوامی میچز میں کل ملا کر صرف 6 وکٹیں حاصل کر پائے ہیں۔ شاہد آفریدی نے 2015 میں کھیلے گئے ایک روزہ میچز میں 4 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وقت اشاعت : 02/10/2015 - 23:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :