زمبابوے کے کھلاڑیوں نے کپتان کا گھیراؤ کرکے اس پر دباؤ ڈالا اور میدان سے بھاگ گئے‘رمیزراجہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:54

زمبابوے کے کھلاڑیوں نے کپتان کا گھیراؤ کرکے اس پر دباؤ ڈالا اور میدان سے بھاگ گئے‘رمیزراجہ

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ زمباوے کے کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کا گھیراو کرکے ان پر پریشر ڈالا جس کی وجہ سے وہ خراب روشنی کا بہانہ کرکے میدان سے بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان کی زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زمیزراجہ نے کہا کہ ٹی20میں بھی بیٹنگ لائن نہیں چل سکی تھی۔ ون ڈے میں پھر روایت دہراتے ہوئے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے تاہم شعیب ملک نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میچ پورا کھیلا جاتا تو پاکستان کی فتح یقینی تھی کیونکہ شعیب ملک جس طرح کھیل رہے تھے وہ یقینا پاکستان کو فتح دلا سکتے تھے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 22:54:36