پاکستان ویمنز نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش ویمنزکو 20 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

بنگلہ دیش کی ٹیم 215 کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی پاکستان کی جانب سے انعم امین 3 ، ثناء میر ، ندا ڈار ، عالیہ ریاض ، بسمہ معروف کی ایک ایک وکٹ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 214 رنز بناکر آؤٹ ، بسمہ معروف کے 92رنز پاکستان کی بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ، دوسرا ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:46

پاکستان ویمنز نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش ویمنزکو 20 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش وویمنز کو 20 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ، بنگلہ دیش کی ٹیم 215 کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی ، بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد 70 ، فرگانہ حق 26 شمیمہ سلطانہ 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ، پاکستان کی جانب سے انعم امین 3 ، ثناء میر ، ندا ڈار ، عالیہ ریاض ، بسمہ معروف اور آسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، قبل ازیں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 214 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ، بسمہ معروف نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 92رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نین عابدی 27 ، جویریہ خان اور ندا راشد نے 21، 21رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے 92 رنز بنانے پر بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے (کل) پیر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ویمنز ٹیم مقررہ 50اوورز میں 214 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ بسمہ معروف نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 92رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔نین عابدی 27 ، جویریہ خان اور ندا راشد نے 21، 21رنز بنائے۔

بنگلہ دیشی کپتان سلمیٰ خاتون نے 3،لتا موندل ،ناہیدہ اختر اور فہیما خاتون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔215رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ویمنز کی جانب سے شمیم اختر اور شامیما سلطانہ نے اننگز کا آغاز کیا،بنگلہ دیش ویمنز کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی ،بنگلہ دیش کی جانب سے رومانا احمد 70،فرگانا حق26،شامیما سلطانہ 24اور جہاں نارا 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہئیں،پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 2،اسماویا اقبال ،ثناء میر ،ندا ڈار اور اعلیہ ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،پاکستان کی جانب سے 92رنز بنانے والی بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے (کل)پیر کو کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ ایک روزہ سیریز سے قبل قومی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو 2-0سے مات دی تھی ۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 17:46:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :