دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی نئی فہرست جاری، بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:19

دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی نئی فہرست جاری، بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی جاری کردہ فہرست میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست ہیں۔ فہرست میں دسویں نمبر پر بھارتی بلے باز یوسف پٹھان ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کل 37 لاکھ ڈالر کمائے۔

نویں نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری برس میں 41 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے ہی بریٹ لی ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری برس میں 48 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کے مائیکل کلارک ہیں جنہوں نے اپنے آخری سال میں 49 لاکھ ڈالر کمائے۔

(جاری ہے)

چھٹے نمبر پر شین واٹسن ہیں جنہوں نے اپنے آکری سیزن میں 59 لاکھ ڈالر کمائے۔

پانچویں نمبر پر بھارت کے وریندر سہواگ ہیں جنہوں نے 69 لاکھ ڈالر، چوتھے نمبر پر ورات کوہلی ہیں جنہوں نے 71 لاکھ ڈالر ، تیسرے نمبر پر گوتم گھمبیر ہیں جنہوں نے 73 لاکھ ڈالر، دوسرے نمبر پر سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے آخری سیزن میں 186 لاکھ ڈالر جبکہ پہلے نمبر پر مہیندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے آخری سیزن میں 265 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 23:19:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :