رگبی ورلڈ کپ ، سکاٹ لینڈ نے ساموا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

کھیل کے پہلے ہاف میں ساموا نے 13 کے مقابلے میں 20 کی برتری حاصل کی ، دوسرے ہاف میں سکاٹ لینڈ نے 26 کے مقابلے میں 36 گولز سے کامیابی اپنے نام کی

اتوار 11 اکتوبر 2015 19:41

رگبی ورلڈ کپ ، سکاٹ لینڈ نے ساموا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) رگبی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساموا کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، ایونٹ میں کامیابی کے حصول کے لیے تمام ٹیمیں خوب تگ و دو میں مصروف ہیں۔ پول بی کے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم ساموا کے مد مقابل ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع کیا جا رہا تھا۔کھیل کے پہلے ہاف میں ساموا کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے خلاف دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے 13 کے مقابلے میں 20 گولز کی برتری حاصل کرلی۔لیکن دوسرے ہاف میں ساموا کی ٹیم سست روی کا شکار رہی جس کا سکاٹ لینڈ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور سنسنی خیز مقابلے میں 26 کے مقابلے میں 36 گولز سے فتح سمیٹ لی۔ سکاٹش ٹیم نے میچ میں فتح کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے کوارٹر فائنل کا بھی ٹکٹ کٹوالیا۔ `

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 19:41:50