سال 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز پاکستان کے نام

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 21:10

سال 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز پاکستان کے نام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) سال 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز پاکستان نے اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں کھیلے گئے انترنیشنل ٹیسٹ میچوں میں ہر ٹیم کے بلے بازوں کی جانب سے بنائی گئی سینچریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سال 2015 میں پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں بنائی گئی سینچریاں دوسری تمام ٹیموں کے بلے بازوں سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کے بلے بازوں کی جانب سے سال 2015 میں کل 26 سینچریاں بنائی گئی ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کے بلے بازوں کی جانب سے 14 سینچریوں بنائی گئیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز وں کی جانب سے 10 سینچریاں بنائی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/10/2015 - 21:10:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :