آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی گیند متعارف کرانے کا خواہاں

منگل 20 اکتوبر 2015 12:11

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی گیند متعارف کرانے کا خواہاں

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹیسٹ کرکٹ میں "زردی مائل" گیند متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اور میچوں میں اس کے باقاعدہ استعمال کی اجازت کے لیے پرامید ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ہفتے کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حیران کن فتح سیاس وقت ہاتھ دھونا پڑیتھے جب خراب روشنی کے باعث امپائروں نے میچ کو ختم کردیا، اس وقت انگلش ٹیم محض 25رنز کے فرق سے میچ اپنے نام نہیں کر پائی تھی۔

انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہاتھا کہ یہ مایوس کن بات تھی کہ شیخ زائداسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ کی سہولت کے باوجود میچ کو نتیجہ خیز نہیں بنایا جا سکا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے ماہ تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گلابی رنگ کی گیند استعمال کی جائے گی، دی ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گلابی گیند کااستعمال دیگرمیچوں میں بھی کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہناہے کہ"اگر مختلف رنگ کی گیندیں معیاری ہوئیں تو طویل مدتی طور پر ہم ممکنہ طور پر گلابی یا "زردی مائل " گیند استعمال کرنے کافیصلہ کریں گے تاکہ فلڈ لائٹ میں بھی ٹیسٹ میچ کو کھیلاجاسکے۔""ہم فلڈ لائٹ کے معیار کو بہتربنانے پر بھی توجہ دیں گے۔"آئی آئی سی اگلے ماہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ ہونے والیاجلاس میں کرکٹ کو اولمپک گیمز کاحصہ بنانے پر بھی بات کرنے جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 12:11:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :