پاکستان سپر لیگ 4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی

منگل 27 اکتوبر 2015 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ آئندہ سال4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی- پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ کی فرنچائز کیلئے پیشکشیں طلب کرلی۔ فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

4سے 24فروری تک یو اے ای میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد،لاہور اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز خریدنے کے خواہشمند اداروں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں جس کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دیئے جائیں گے۔ سپرلیگ میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، کیرون پولارڈ سمیت سوسے زائد زائد غیرملکی کرکٹرز دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/10/2015 - 13:44:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :