قائد اعظم ٹرافی، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے گروپ میچ جیت لیا

یو بی ایل نے اسلامآباد کو ایک اننگز اور120رنز ، نیشنل بینک نے لاہور وائٹس کو ایک اننگز اور12 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی،کامران اکمل نے 140 رنز کی شاندار اننگز

جمعہ 30 اکتوبر 2015 18:09

قائد اعظم ٹرافی، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے گروپ میچ جیت لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اپنے میچز جیت لیے, جبکہ بقیہ تمام میچز ڈرا رہوگئے۔ اسلام آبادکے ڈائمنڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں یو بی ایل نے اسلامآباد کو ایک اننگز اور 120 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

یو بی ایل کی جانب سے عمیر خان نے نوے، حماد اعظم نے اٹھاسی اور سعید بن ناصر نے پچیاسی رنز بنائے، جبکہ میر حمزہ نے 8اور احسان عادل نے6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پول بی کے میچ میں نیشنل بینک نے لاہور وائٹس کو ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔نیشنل بینک کی جانب سے کامران اکمل نے140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عمر وحید، اکبر الرحمان اور فہیم اشرف نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔ نیشنل بینک کی جانب سے ضیا الحق نے7، محمد اصغر نے5 اور احمد جمال نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 18:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :