مصباح الحق سال 2015 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 22:48

مصباح الحق سال 2015 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) مصباح الحق سال 2015 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین شارجہ میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی اننگ کے دوران مصباح الحق نے اپنے کیرئیر کی 32 ویں نصف سینچری مکمل کی اور اس دوران قومی ٹیم کے کپتان 2015 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے۔ مصباح الحق کی جانب سے اب تک سال 2015 میں کھِلے گئے ٹیسٹ میچوں میں کل 19 چھکے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ باقی تمام ٹیسٹ کپتانوں کی جانب سے سال 2015 کے دوران 16 یا اس سے کم چھکے لگائے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2015 - 22:48:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :