ہربھجن اور اشون کا باولنگ ایکشن غیر قانونی ہے: سعید اجمل

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 22:57

ہربھجن اور اشون کا باولنگ ایکشن غیر قانونی ہے: سعید اجمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) سعید اجمل کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپنرز ہربھجن اور اشون کا باولنگ ایکشن غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی اسپنرز ہربھجن اور اشون کا باولنگ ایکشن غیر قانونی ہے۔دونوں گیند باز برسوں سے 15 دگری کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاہم ان کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے۔ تاہم جب ایک نوجوان پاکستان اسپنر بلال آصف اچانک سامنے آتا ہے اور اپنے پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لے اڑتا ہے تو اس کیخلاف فوری کاروائی شروع کردی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 02/11/2015 - 22:57:36