اگر پی سی بی میرا ساتھ دے تو میڈیکل گراونڈ پر اپنا کیس جیت سکتا ہوں: سعید اجمل

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 23:09

اگر پی سی بی میرا ساتھ دے تو میڈیکل گراونڈ پر اپنا کیس جیت سکتا ہوں: سعید اجمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی میرا ساتھ دے تو میڈیکل گراونڈ پر اپنا کیس جیت سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز جادوگر اسپنر سعید اجمل پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے ہیں۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مجھے نمبر ون رینک سے نیچے پھینک دیا گیا۔ دوبارہ نمبر ون بننے کیلئے بہت محنت کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

13-14 کی عمر میں ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس سے کلائی میں فریکچر ہو گیا تھا۔ اسی باعث میرا بازو گیند بازی کرتے وقت سیدھا نہیں ہو پاتا۔ 2009 میں بھی ٹیسٹ ہوا تھا اور اس وقت 23 ڈگری کا ایکشن ہونے کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے گیند بازی کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اب آئی سی سی نے میڈیکل کندیشن ختم کرکے مجھ پر پابندی عائد کردی۔ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ اگر پی سی بی میرا ساتھ دے تو میڈیکل گراونڈ پر اپنا کیس جیت سکتا ہوں۔
وقت اشاعت : 03/11/2015 - 23:09:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :