کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان آئندہ سال شیڈول دورے میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش

جمعرات 5 نومبر 2015 11:09

کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان آئندہ سال شیڈول دورے میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5نومبر۔2015ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کوآئندہ سال ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے ا ینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان 27 نومبر سے ایڈیلیڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا جب کہ اگلے سال پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز طے ہے ، آسٹریلیا نے سیریز میں پاکستان کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیا کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے اور یہ پیشکش قبول کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔

وقت اشاعت : 05/11/2015 - 11:09:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :