پروٹیز فاسٹ باولر ڈیل سٹین کی گروئن انجری کے باعث بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

اتوار 8 نومبر 2015 13:28

پروٹیز فاسٹ باولر ڈیل سٹین کی گروئن انجری کے باعث بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

موہالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سٹین بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز گراؤن انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں باؤلنگ بھی نہیں کرا پائے تھے، البتہ انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کی تھی اور صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

جنوبی افریقن ٹیم کے ترجمان کے مطابق اس وقت سٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، بنگلور ٹیسٹ سے دو روز قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی دستیابی کا پتا چلے گا۔ جے پی ڈومینی اور مورنے مورکل مکمل فٹ ہیں اور وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 13:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :