بنگلور ٹیسٹ ،بھارتی سپنر ز نے افریقی بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 19:02

بنگلور ٹیسٹ ،بھارتی سپنر ز نے افریقی بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی سپنر ز نے جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا‘ اے بی ڈویلیئرز کے علاوہ کوئی کھلاڑی ایشون اور جدیجہ کا سامنا نہ کر سکا‘ دونوں سپنرز نے 4,4 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی بساط 214 رنز پر لپیٹ دی‘ ڈویلیئرز 85اور ایلگر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ‘ پہلے دن کے کھیل ختم ہونے پر بھارت نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 80 رنز بنا لئے شیکھر دھون 45اور مرلی وجے 28کے سکور پر کریز پر موجود۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو ابتدا میں ہی یکے بعد دیگر تین جھٹکے لگے کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور تین وکٹ کے نقصان پر 78 رنز ہے۔

(جاری ہے)

ایلگر اور ڈی ویلیئرز کریز پر موجود تھے پہلے وین زل کو ایشون نے 10رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا اور پھر اسی اوور میں فاف ڈوپلیسی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

ان کا کیچ چتیشور پجارا نے پکڑا جو بعد میں دکھائے جانے والے رے پلے میں گیند زمین سے لگتی ہوئی نظر آئی تھی۔کپتان ہاشم آملہ کی خراب فارم بدستور جاری ہے وہ صرف 7رنز پر ورون ایرون نے بولڈ کر دیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین آتے گئے اور جاتے رہے۔ ڈویلیئرز کے علاوہ کوئی بلے باز ایشون اور جدیجہ کا مقابلہ نہ کر سکا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

ڈویلیئرز85اور ایلگر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں بھارت کی طرف سے شیکھر دھون اور مرلی وجے کے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنائے تھے ۔ شیکھر دھون 45 اور مرلی وجے 28 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے ہرایا تھا۔

اس میچ میں تیسرے دن ہی نتیجہ آ گیا تھا۔تیسرا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے ناگپور میں اور چوتھا ٹیسٹ میچ دہلی میں تین دسمبر سے کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، شیکھر دھون، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ردھمان ساہا، رویندر جڈیجہ، سٹیورٹ بنی، آر ایشون، ایشانت شرما اور ورون ایرون ،جنوبی افریقہ کی ٹیم: ڈین ایلگر، سٹین وان زل، فاف ڈو پلیسی، ہاشم آملہ (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرس، جے پی ڈمنک، ڈین ولاس (وکٹ کیپر)، کیلی ایبٹ، رے ربارا، مورنے مورکل،

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 19:02:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :