نیٹ پریکٹس کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کو بولرز کی تلاش

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:54

نیٹ پریکٹس کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کو بولرز کی تلاش

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء ) متحدہ عرب امارات میں نیٹ پریکٹس کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بولروں کی تلاش رہتی ہے ۔ ابوظبی اور دبئی میں معاوضے کے بغیر نیٹ پر بولر آنے کو تیار نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی اور دبئی کے گراؤنڈ شہر سے دور واقع ہیں ۔ جن علاقوں میں ابوظہبی اور دبئی کے گراؤنڈز ہیں وہاں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں ہے اور جو لڑکے پریکٹس کرانے آتے ہیں انہیں ایک جانب ٹیکسی کا کرایہ ایک سو درہم ادا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بولروں کو پیسے دے کر نیٹ پر بلاتی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم ایک بولر کو نیٹ پر بولنگ کے لئے ڈیڑھ سو درہم جب کہ پاکستانی ٹیم پچاس درہم کی ادائیگی کرتی ہے ۔ نوجوان بولرز انگلش نیٹ پر بولنگ کرانے میں اس لئے دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ وہ زیادہ معاوضہ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عام طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں نیٹ پریکٹس کے لئے بولر بلامعاوضہ مل جاتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کے بڑے میدان شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے بولر از خود آنے سے گریز کرتے ہیں ۔

معاوضے کی ادائیگی کے باوجود جو بولر نیٹ پر آتے ہیں وہ نان پروفیشنل ہوتے ہیں ۔ پاکستان کے نیٹ پر آنے والے ایک بولر کو دیکھ کر وقار یونس نے کہا کہ بولنگ کرانے آئے ہو یا ماڈلنگ کرنے ۔ امارات میں زیادہ تر کرکٹ ویک اینڈ پر ہوتی ہے ۔ عام دنوں میں لڑکے ملازمت کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 21:54:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :