لیگ سپنر یاسر شاہ زخمی ہوگئے ، تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 نومبر 2015 19:29

لیگ سپنر یاسر شاہ زخمی ہوگئے ، تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15نومبر۔2015ء ) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈ ے سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، لیگ سپنر یاسر شاہ کے زخمی ہونے کے باعث ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 29سا لہ لیگ سپنر یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس کے دوران گھٹنے میں درد کی شکایت کرتے دیکھے گئے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لیگ سپنر کی تیسرے ون ڈے میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لے کر انہیں کھلانے یہ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو کر پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے محروم رہے تھے۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 19:29:54