ثقلین مشتاق نے شین وارن کی محبوبہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 نومبر 2015 21:49

ثقلین مشتاق نے شین وارن کی محبوبہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)شین وارن نے گرل فرینڈ گلوکارہ لز ہرلے کو کھلاڑیوں سے ملانے کے لئے لائے تو ثقلین مشتا ق نے دیگر کھلاڑیوں کی پیروی کرنے کی بجائے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

آل سٹارلیگ کے موقع پر شین وارن نے اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ لزہرلے کو دیگر پرانے کھلاڑیوں سے ملانے کے لئے لائے تو تمام نے ان سے مصافحہ کیا لیکن سابق پاکستانی کھلاڑی نے دیگر کھلاڑیوں کی تقلید کے بجائے لز ہرلے سے ہاتھ ملانے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اپنی نشست پر ہی بیٹھے رہے اور اپنی جگہ پر بیٹھ کر سر ہلانے میں ہی عافیت سمجھی۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 21:49:56