پشاور،اسلامیہ کالج کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایس ٹی سی کلب کی کامیابی

بدھ 18 نومبر 2015 19:18

پشاور،اسلامیہ کالج کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایس ٹی سی کلب کی کامیابی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) اسلامیہ کالج کی صدسالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ پہلا وائس چانسلر کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ایس ٹی سی کر کٹ کلب نے ہمدرد الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر فن گائیگی کے دنیاکے نوجوان گلوکار زیک آفریدی مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج کے گراؤنڈ پر جاری اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہمدردالیون نے 144رنز بنائے ،جسمیں الیاس نے 38، فضل مغنی نے 35 اورسیاب خان 16رنز سکور کئے۔اسی ٹی کرکٹ کلب کی جانب سے حکیم اور زبیر نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ایس ٹی کرکٹ کلب نے مطوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے عوض پوراکیا۔شہزاد نصف سنچری بنائی اور آؤٹ نہیں ہوئے ،ساجد خان نے32اورنثار 31رنزبناکر نمایاں سکورررہے۔ہمدر دالیون کی طرف سے جنت گل اور ساجد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 19:18:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :