جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز ، ویرات کوہلی کپتان برقرار

جمعرات 19 نومبر 2015 13:16

جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز ، ویرات کوہلی کپتان برقرار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے دو ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہی تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا اب دونوں ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میں 25 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی ٹیم کا کپتان اور دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں مرلی وجے، ایشون، جدیجا،شیکھردھاون، امیت مشرا،چیت شورپوجارا، اجنکیاراہانے، روہت شرما، وریمن ساہا، وارن ایرن، ایشانت شرما، بھنشورکمار، اومیش یادیو، کے ایل راہول، سٹورٹ بنی اور گرکیرت سنگھ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 19/11/2015 - 13:16:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :