چوتھا ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کو 84رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 23:11

چوتھا ون ڈے ، انگلینڈ نے پاکستان کو 84رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2015ء) انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں 84رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 3 ایک سے اپنے نام کرلی،جوز بٹلر کو شاندار سنچری کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 356 رنز کا ہدف دیا ،انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے بازجیسن رائے اورالیکس ہیلز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ہیلز 22 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے رائے نے رووٹ کے ساتھ ملکر 140 رنز کی شراکت داری قائم کی، جیسن رائے 102 اور روٹ 71 رنز بنا کر پویلیین لوٹے جب کہ کپتان مورگن بھی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ٹیلر اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ٹیلر 13 رنز پر محمد عرفان کا شکار بنے جب کہ جوز بٹلر آخر تک وکٹ پر کھڑے رہے اور صرف 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی اور 116 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور اظہر علی نے 2،2 جب کہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی ٹیم358 رنز کے تعاقب میں 271 پر ڈھیر ہوئی ۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 52 اور بابر اعظم نے اکاون رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے عدیل رشید نے تین اور ڈیوڈ ویلی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔میچ میں شاندار کارکردگی دیکھانے پر انگلینڈ کے جوز بٹلر کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 23:11:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :