مصباح الحق نے محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 22:47

مصباح الحق نے محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کی حمایت کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) مصباح الحق نے محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا محمد عامر کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت سے انکار ان کا ذاتی فیصلہ ہے وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گے۔ تاہم وہ محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت کے حق میں ہیں۔ محمد عامر پچھلے کچھ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے اب بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ان کے رویے کو جانچنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 22:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :