- Home
- Sports
- News
- پاک بھارت سیریزپر مزید ایک دو روز انتظار کا فیصلہ کیا ہے، سشما سوراج بھارتی پوزیشن واضح کریں ..
پاک بھارت سیریزپر مزید ایک دو روز انتظار کا فیصلہ کیا ہے، سشما سوراج بھارتی پوزیشن واضح کریں گی ، دونوں ممالک کے حکام کی پیرس اور بنکاک میں ملاقاتوں سے لگتاہے کہ تعلقات میں بہتری آئی ہے،آئی سی سی نے بھی کہاہے کہ کرکٹ کیلئے یہ سیریز بہت ضروری ہے ، بھارت کیخلاف سیریز میں محمد عامر کو شامل نہیں کیا جائے گا
پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی میڈیا سے گفتگو
پیر 7 دسمبر 2015 22:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا تاہم پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے باعث ایک دو دن مزید انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا اور جیسے ہی کوئی جواب ملے گا اس سے پاکستانی عوام اور میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلومات ملی ہیں سشما سوراج پاکستان آئیں تو پاک بھارت کرکٹ پر بھی بات ہو گی اور وہ اپنی پوزیشن واضح کریں گی، وہ اپنے ساتھ کوئی بریفنگ بھی لائیں گی ، پیرس اور بنکاک ملاقاتوں سے لگتاہے کہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اسی لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے مزید ایک دو دن بھارتی جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی