- Home
- Sports
- News
- وزیراعظم ، بھارتی وزیر خارجہ ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر بات نہ ہونے سے ہمیں جواب مل گیا ، ..
وزیراعظم ، بھارتی وزیر خارجہ ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر بات نہ ہونے سے ہمیں جواب مل گیا ، شہریار خان
بدھ 9 دسمبر 2015 22:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونے سے ہمیں بھارت کی جانب سے انکار کا جواب مل گیا ہے،سیریز نہ ہونا افسوسناک ہے،انکار بھارت کی جانب سے آیا ہے،ہماری طرف سے نہیں۔
بھارت کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر اپنی لیگل پوزیشن دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے،سیریز نہ ہونے سے پی سی بی کو پانچ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونا افسوسنا ک ہے،ہمیں امید تھی کہ ماحول خوشگوار ہے تو کرکٹ سیریز پر بھی بات ہوگی،اور اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی سیریز کے دروازے کھلیں گے،مگر ملاقات میں بات نہ ہونے کا مطلب ہے کہ بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کا جواب ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی