پی ایس ایل ، جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کراچی کے ہیڈ کوچ مقرر
ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو کراچی کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے مکی آرتھر کوٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق اسپنرمشتاق احمد کو ان کے نائب کے طورپر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔مکی آرتھر نے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کامیابی سے ذمہ داری نبھانے کے بعد 2010-11 میں آسٹریلیا کی ایشنز کی شکست خوردہ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی جو ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ چپقلش کے باعث 2013-14 کے ہندوستان کے دورے کے بعد اختتام کو پہنچی تھی، ان کی جگہ آسٹریلیا کے موجودہ کوچ ڈیرن لیہمن کو مقرر کیا گیا تھا۔
مکی آرتھر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے بعد ویسٹ انڈیزکی کیریبیئن لیگ میں جمیکا ٹالواز اور اب بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں ڈھاکا کی ٹیم کی کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
Mickey Arthur of South Africa and @Mushy_online are now the head coach and coach respectively for the @ARYKhiPSL team. Welcome
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) December 11, 2015
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی