- Home
- Sports
- News
- صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کو حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان
صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کو حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان
نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر حاجی غلام محمد خان کو کراچی یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کا خراج تحسین
اتوار 27 دسمبر 2015 18:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی نمائندہ تنظیم یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقار احمد قریشی نے اعلان کیا ہے کے صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کو ان کی کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دیا جائے گا وقار احمد قریشی نے کہا کہ حاجی غلام محمد خان نے جس طرح سال 2015 میں اعلان کردہ شیڈول شوٹنگ بال ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کیا ہے اس پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی حاجی غلام محمد خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے شیڈول ٹورنامنٹ میں سندھ اسپورٹس بورڈ شہید ملت شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، نیشنل بینک کپ، کمشنر کراچی کپ، امن کپ شوٹنگ بال ٹورنا منٹ، جشن آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، پاکستان ڈیفنس ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، علامہ اقبال ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور قائداعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول خاص طور پر نمایاں ہیں ان میں سے اکثر ٹورنامنٹس میں ہماری تنظیم نے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے ان ٹورنا منٹس میں ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرکورنگی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور دیگر معروف شخصیات نے تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے انھوں نے کہا کے حاجی غلام محمد خان کی فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں خدمات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کے حاجی غلام محمد خان اسی طرح کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے اپنی خدمات ادا کرتے رہیں گے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا